حیدرآباد۔15۔مئی (اعتمادنیوز)کل عام انتخابات کی رائے شماری کے ساتھ ساتھ
ملک کی پانچ سال تک کی حکمرانی کا بھی پتہ چل جائیگا۔ چنانچہ ملک کے عوام
کی نظریں عام انتخابات کے نتائج پر مرکوز ہیں۔ ایک طرف فرقہ پرست طاقتیں تو
دوسری طرف یو پی اے اور تیسرے محاذ کی تیاریاں اور انکے اثر سے متعلق تمام
تفصیلات
کل سامنے انے والی ہیں۔ کل ملک بھر میں 543پارلیمانی نشستوں ‘
تلنگانہ اور آندھرا پردیش کی نئی حکومتیں ‘ تلنگانہ اور آندھرا پردیش کی
ترقی سے متعلق اہم سوال کا جواب بھی کل مل جائیگا۔ اسکے علاوہ ملک کے
آئیندہ حکومت سے متعلق ملک بھر میں سٹہ بازی بھی عروج پر ہے۔ کل صبح 8بجے
انتخابی ووٹوں کی گنتی عمل میں آئیگی۔